ترجمان پی ٹی آئی کا حیرت انگیز بیان،کپتان کے کیسز پر پھٹ پڑے

ترجمان پی ٹی آئی کا حیرت انگیز بیان،کپتان کے کیسز پر پھٹ پڑے

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان پر لگے الزامات بے بنیاد ہیں حکومت کے پاس جواب نہیں اس وجہ سے کپتان پر لگے الزامات کی تحقیقات چاہ رہے ہیں۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق اسلام آباد میں میڈیا کے سامنے گفتگو کر رہے تھے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف نےمنی لانڈرنگ کی،وہی پیساباہرسےواپس آیا،ہم اس پیسے کا ٹریل جاننا چاہتے ہیں۔

ڈان لیکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ خبرلیک کیس میں پرویزرشید کو قربانی کا بکرا بنایاگیا،جب کہ حقیقت میں مجرم کوئی اور ہے۔

نعیم الحق نے انکشاف کیا کہ لندن میں نوازشریف کی کوئی ہارٹ سرجری نہیں ہوئی،وہ سب ٹرائل سے بچنے کا بہانہ تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے بچوں کےنام پر جائیدادیں بنائیں اصل مالک وہ خود ہی ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *