“نواز شریف چوتھی بار بھی وزیر اعظم بنیں گے”

“نواز شریف چوتھی بار بھی وزیر اعظم بنیں گے”

اسلام آباد:مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف 2018 سے پہلے بھی وزیر اعظم تھے اور 2018 کے بعد بھی چوتھی مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کامکے مطابق سپریم کورٹ کے بایر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پوری پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں بیٹھی ہوئی ہوتی ہے لیکن اخباری تراشوں پر کھڑا کیا گیا کیس گرنے کو ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الزامات کہاں سے شروع ہوئے تھےاورکہاں تک آگئے ہیں ان کے دلائل میں کسی الزام کےسرپیرنظرنہیں آئے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ سارا سلسلہ ایک اورتباہی کی طرف جارہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صرف میڈیا میں زندہ رہنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ نون لیگ کے وزرا عدالت میں کیوں آتے ہیں،ہم نون لیگ کے ورکرز پہلے اور وزیر بعد میں ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان گرگٹ سے زیادہ رنگ بدلتے ہیں انہوں نے ہر مرتبہ عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو شرم آنی چاہیے انہیں گالی دینا،الزام لگانا اس کے سوا کوئی کام نہیں آتا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *