زونگ صارفین کے لیے بری خبر

زونگ صارفین کے لیے بری خبر

اسلام آباد:معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی زونگ کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ زونگ کے انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام  کے مطابق زونگ نے اپنے چار انٹرنیٹ پیکجز میں ایک پیسہ فی ایم بی نرخوں میں اضافہ کردیا ہے۔

یاد رہے  یہ پیکجز تھری جی اور فورجی کے تھے تاہم معمولی پیکجز کی قیمت وہی برقراررہے گی۔

زونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونگلز اور مائے فائے کے پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اس سےقبل زونگ نے اپنے صارفین کے لیے سستے انٹرنیٹ پیکجز متعارف کرائے گئے تھے جن کا صارفین نے بڑی تعداد میں خیر مقدم کیا تھا۔

یاد رہے اس وقت زونگ کے فورجی صارفین کی تعداد تقریباً 20 لاکھ ہے جب کہ انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتیں بڑھائے جانے کے بعد زونگ صارفین کی تعداد متاثر بھی ہو سکتی ہے

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *