عمران خان بہت جلد معافی مانگیں گے،دانیال عزیز

عمران خان بہت جلد معافی مانگیں گے،دانیال عزیز

اسلام آباد:نون لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اس سے قبل بھی الزام لگا کر معافیاں مانگتے رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اس کیس میں بھی عمران خان جلد معافی مانگیں گے۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے35پنکچرکےالزام لگائےاورپھرکہا یہ سیاسی بیان تھا اس کے بعد پارٹی فنڈنگ پرالیکشن کمیشن سے بھی معافی مانگی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سپریم کورٹ کے بایر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتےرہے ہیں کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں یہ بار بار کہتےرہےہیں یہ رنگےہاتھوں پکڑے گئےہیں اور جب عدالت میں آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ثبوت نہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالت میں آکر کہتے ہیں کہ ہمارا کام ثبوت دینا نہیں الزام لگانا ہے۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ دھرنے کےوقت بھی عمران خان نے الزام لگائے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر سچائی پرمبنی ہے اور عمران خان کا چہرہ جلد کھل کر سامنے آجائے گا۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ مخدوم علی خان نےدنیابھر کےممالک کےقوانین بتائے،یہ وکیل کاکام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں دلائل میں مختلف کیسز کا حوالہ دینا پڑتا ہے۔

نون لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کوغلط بیانی پر لاہورہائیکورٹ سے 44مرتبہ نوٹس مل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ میں بھی معافی مانگیں گےا ورغلط بیانی پربھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *