استثنا اسی لیے لیا جاتا ہے جب جھوٹ بولا جا رہا ہو،فواد چوہدری

استثنا اسی لیے لیا جاتا ہے جب جھوٹ بولا جا رہا ہو،فواد چوہدری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پارلیمنٹیرین اس بات کا نوٹس لیں وزیراعظم نےپارلیمنٹ میں جھوٹ بولا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رات تک تمام لوگ کہہ رہے تھے کہ وزیراعظم استثنا نہیں لے رہے اور استثنا تب لیا جاتا ہے جب جھوٹ بولا جائے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم کےوکیل کےتمام دلائل پارلیمنٹ کےاستحقاق پر تھے اور سارا زوراس پردیا جارہاہے کہ وزیراعظم کو استثنا حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عدالت نےکہاوزیراعظم نے اسمبلی میں جوتقریرکی اسکی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ استثنااس وقت مانگتےہیں جب جھوٹ بولتےہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *