“سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کا کیس اٹھا کر عدالت سے باہر پھینک دیا ہے”

“سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کا کیس اٹھا کر عدالت سے باہر پھینک دیا ہے”

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے وکیل یہ کہننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر جو بھی غلط بیانی کی جائے تو چلے گی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عدالت نے وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان کا کیس عدالت سے اٹھا کر باہر پھینک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاناما  کیس سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فاضل جج نے سماعت کے آغاز میں دو مقدمات کا زکر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس دفاع کے لیے کچھ بھی نہیں ہے ان کے پاس عدالت میں پیش کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں جو بھی کہا جائے اسے استثنیٰ حاصل ہے۔

یاد رہے سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی دسویں سماعت میں وزیر اعظم کے وکیل نے عدالت سے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ مانگ لیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *