کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی:صوبائی دارالحکومت کراچی کے مخلتف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور گلشن اقبال ٹاؤن میں  بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

گلستان جوہر کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کے بعد علاقے کے لوگوں میں  خوف و ہراس پھیل گیا ہے جب کہ دیواروں میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کےجھٹکے محسوس کرنے کے بعد این ای ڈی یونیورسٹی،جامعہ کراچی  اور دیگر اداروں کے طلبا  خوفزدہ ہو کرکلاسز سے باہر نکل آئے۔

دوسری جانب زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کراچی تھا کہ اس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *