عمران خان اور ان کے ساتھی گھبرا رہے ہیں،دانیال عزیز

عمران خان اور ان کے ساتھی گھبرا رہے ہیں،دانیال عزیز

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غیر معیاری ثبوت پیش کیے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کیس کے زیرسماعت ہونے کو چیلنج نہیں کیا بلکہ وزیراعظم کے وکیل نے آئین کی دفعہ 63،62 پر تفصیلی بات کی۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا نام پاناما لیکس میں نہیں ہے انہوں نے پہلےدن کہا خود کو احتساب کےلیے پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عدالت میں وزیراعظم کے وکیل نے آرٹیکل 62، 63 سے متعلق کیسوں پر تفصیلی بات کی جس پر عمران خان اور ان کے ساتھی اب گھبرا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہر روز قلابازیاں کھا رہی ہے اور سیاسی کھیل کھیل رہی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے نون لیگی رہنما مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی جائیدادیں چھپا رہے ہیں لیکن ہم انہیں ایسے نہیں جانے دیں گے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *