وزیر اعظم ڈیوس سے واپس آئیں گے تو ان کے لیے اچھی خبر ہو گی،نعیم الحق

وزیر اعظم ڈیوس سے واپس آئیں گے تو ان کے لیے اچھی خبر ہو گی،نعیم الحق

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ہرمعاملے میں حقیقت چھپائی جارہی ہے اور نوازشریف نے سچائی چھپانے میں مہارت حاصل کرلی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ تاریخی فیصلہ دے گی جس کی قوم منتظرہے اور وزیر اعظم نواز شریف ڈیوس سے واپس آئیں گے تو ایک خوشخبری ان کی منتظر ہو گی۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل کے دوران سب کمرہ عدالت میں سوتے رہے۔

فواد خان کا کہنا تھا کہ مخدوم علی خان کے دلائل غیر متعلقہ تھے ان کے دلائل کے دوران سبھی سوتے رہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے کچھ بھی غلط شریف فیملی برطانوی نشریاتی ادارے کے خلاف کیس کیوں نہیں کرتی۔

فواد چودری کا کہنا تھا کہ عدالت اور ججز کا قیمتی وقت برباد کرنے سے بہتر ہے کہ مسلم لیگ نو ن اپنا نیا وزیر اعظم ڈھونڈ لے۔

یاد رہے سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت جاری ہے جب کہ وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان دلایل دے رہے ہیں۔ ا

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *