“اگر یہ میچ بھی نہیں جیتے تو گھر کے باہر بارش کے چلو بھر پانی میں چھلانگ لگا دوں گا”

“اگر یہ میچ بھی نہیں جیتے تو گھر کے باہر بارش کے چلو بھر پانی میں چھلانگ لگا دوں گا”

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سکندر بخت کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ٹیم یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہتی ہے تو میں اپنے گھر کے باہر جمع بارش کے چلو بھر پانی میں ڈوب کر مر جاؤں گا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق قومی ٹیم کی شاندار بالنگ پر خوشگوار موڈ میں تبصرہ کرتے ہوئےسکندر بخت کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے پاس میچ جیتنے کا اچھا موقع ہے لیکن اگر ٹیم یہ میچ نہ جیتی تو میں گھر کے باہر جمع پانی میں چھلانگ لگا دوں گا۔

یاد رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کی نپی تلی بالنگ نے کینگروز کو بڑا ہدف دینے سے روک دیا اور پوری ٹیم 220 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے بیٹنگ میں بہتری لانی ہوگی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *