محمد عامر کی کامیابیاں،آسٹریلیا کی نویں وکٹ بھی گر گئی

محمد عامر کی کامیابیاں،آسٹریلیا کی نویں وکٹ بھی گر گئی

میلبورن:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے قومی ٹیم کی شاندار بالنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کوجتنا جلدی آؤٹ کریں اتنا اچھا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق نجی ٹی وی چینل ست بات کرتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اچھی بیٹنگ کرنی ہوگی لیکن بدقسمتی سے مجھے ان سے کوئی اچھی امید نہیں ہے۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو جتنے کم ٹوٹل پر آؤٹ کریں گے اتنا میچ جیتنے میںآسانی ہوگی لیکن اس کے ایک اور ضروری چیز اچھی بیٹنگ بھی ہے۔

یاد رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ون ڈے میلبورن میں جاری ہے جب کہ آسٹریلیا کی نویں وکٹ بھی 212 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی ہے۔

گزشتہ میچ میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے میتھیو ویڈ 35 رنز بنا کر شعیب ملک کا شکار بن گئے ہیں جب کہ ان سے پہلے کپتان اسمتھ 60 رز بناکر عماد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہو گئےتھے۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین میلبورن میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اوپنرز شاہینوں کی بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکے اور 40 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

پیر کو میلبورن میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کو پہلی کامیابی 31 کے مجموعی اسکور پر ملی جب ڈیوڈ وارنر 16 رنز کے انفرادی اسکور پر جنید خان کا شکار ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

اوپنر بلے باز عثمان خواجہ بھی مجموعے میں 9 رنز کا اضافہ کر کے جنید خان کا شکار ہو گئے۔  ان کے بعد آنے والے بغیر کوئی کھاتہ کھولے محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کو چوتھی کامیابی 86 کے مجموعی اسکور پر ملی جب ٹریوس ہیڈ 29 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

اس سے قبل پہلے ون ڈے میچ میں بھی محض 13 کے انفرادی اسکور پر آسٹریلیا کے دو بلے باز آؤٹ ہو گئے تھے جنہیں محمد عامر نےلگاتار دو گیندوں پر پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچوں میں آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی کارکردگی سوالیہ نشان  بن گئی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ تیسرے ون ڈے میں کینگروز کے یہی اوپنرز میچ کا آغاز کریں گے یا انتظامیہ کسی تبدیلی کے بارے میں سوچے گی۔

یاد رہے دونوں ٹیموں کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں کینگروز کو شاہینوں پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *