“افسران کی بیویاں جوتے صاف کرواتی ہیں”

“افسران کی بیویاں جوتے صاف کرواتی ہیں”

ممبئی:بھارتی فوج کی اسپیشل فورس کے نوجوان تیج بہادرکی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کیے جانے کے بعد دیگر فوجی بھی میدان میں آرہے ہیں جنہوں نے اعلیٰ حکام کے خلاف شکایتوں کے پہاڑ کھڑے کر دیے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک نئی ویڈیو میں بھارتی فوجی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فوجی افسروں کی بیویاں ان سے اپنے جوتے صاف کرواتی ہیں اور کتوں کی خدمت کرواتی ہیں۔

ویڈیو میں اعلیٰ حکام کے خلاف شکایات کرتے ہوئے فوجی کا کہنا تھا کہ افسران کی بیگمات ان سے اپنے کتوں کو سیر کروانے کا مطالبہ بھی کرتی ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل بھارت کی بارڈ سیکیورٹی فورس کے نوجوان تیج بہادر کی جانب سےسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی تھی جس میں فوجیوں کو کھانے کے نام غیر معیاری خوراک کھلانے کا دعویٰ کیا گیا تھا،فوجی جوان کا کہنا تھا کہ افسران خوراک کو بیچ دیتے ہیں۔

تیج بہادر کے بعد ایک اور فوجی جوان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کیا گیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ افسران ان سے 8 گھنٹے کی بجائے 20 گھنٹے ڈیوٹی کرواتے ہیں اور کھانے کے نام پر صرف مذاق کیا جاتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *