سوشل میڈیا پر لوگوں کو کیسے دوست پسند ہیں

سوشل میڈیا پر لوگوں کو کیسے دوست پسند ہیں

سڈنی: سوشل میڈیا پر نئی نئی دوستیاں بننا کوئی بڑی بات نہیں ہے،کسی کو بھی ایڈ فرینڈ کر لیں اور دوستی شروع ہو جائے گی مگر سوال یہ ہے کہ لوگوں کو کیسے دوست پسند ہیں؟

بہت سے لوگوں کا خیال ہو گا کہ پڑھے لکھے سلجھے ہوئے تمیزدار وغیرہ وغیرہ۔

کوئینز لینڈ یونیورسٹی کی جانب سے 41000 لوگوں پر اسی حوالے سے ایک ریسرچ کی گئی ہے جس میں 18 سال سے 80 سال تک کی عمر کے خواتین ومرد شامل تھے۔

تحقیق سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ جوان مردو عورتیں پڑھے لکھے لوگوں کو دوست بنانا پسند کرتے ہیں جبکہ بڑی عمر کے لوگ خاص طور سے خواتین،اپنے سے کم پڑھے لکھے لوگوں کو دوستی کے لئے چنتے ہیں۔

لیڈ ریسرچر مسٹر وائیٹ کا کہنا ہے کہ اس طرح کی دوستیوں میں عموما جھوٹ کا سہارا لیا جاتا ہے اور بہت کم لوگ اپنے بارے میں سچ بتاتے ہیں اور اپنے سے کم پڑھے لکھے لوگوں کو دوستی کےلئے چننے میں ایک طرح کی احساس برتری کارفرما ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بہرحال کچھ بھی ہو ان دوستیوں میں حد سے آگے نہیں بڑھنا چایئے تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *