دنیا بھر کے لوگوں پر سوشل میڈیا کے اثرات

دنیا بھر کے لوگوں پر سوشل میڈیا کے اثرات

 نیویارک: انٹرنیٹ نے تمام دنیا کو ایک گلوبل ولیج بنا دیا ہے،دنیا کے کسی کونے میں کوئی انوکھی بات ہو جائے تو منٹوں میں ساری زمین پر پھیل جاتی ہے۔

دنیا میں جتنی بھی سوشل میڈیا ویب سائٹس ہیں ان کی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ سوشل میڈیا لوگوں کو جوڑنے کا کام کررہا ہے،لوگوں کو دیگر مذاہب اور کلچر رکھنے والے افراد سے جان پہچان کا موقع ملتا ہے،ایسا سمجھ لیں کہ دنیا انسان کی جیب میں آگئی ہے۔

یو ایس پول سے ملعقہ ادارے وارلڈ ویلیو سروے کی جانب سے اس حوالے سے ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں لوگ کتنا وقت سوشل میڈیا پر بتاتے ہیں،اس سے ان کی مقبولیت کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔

ریسرچ کے مطابق دنیا میں ہر شخص دن کے کم ازکم چھ گھنٹے سوشل میڈیا پر گزارتا ہے،جن میں سے 55 منٹ صرف فوٹو لینے اور انہیں شئیر کرنے پر صرف کرتے ہیں،اس حوالے سے برطانیہ سب سے آگے ہے جہاں لوگ ایک ہفتے میں 43 گھنٹے سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا کے بہت سارے فوائد کے ساتھ کئی نقصانات بھی سامنے آئے ہیں جن میں لوگوں کا دنیا کے لوگوں سے روابط بڑھانا مگر اپنے گھر والوں اور پارٹنرز سے دور ہوتے جانا سب سے اہم ہے۔

اسی حوالے سے کی گئی ایک ریسرچ کے مطابق سوشل میڈیا استعمال کرنے والے 70 فیصد جوڑوں نے اعتراف کیا ہے کہ سوشل میڈیا ان میں فاصلے پیدا کر رہا ہے۔

ایک سروے کے مطابق لوگ سوشل میڈٰیا ایڈیکشن کا شکار ہو رہے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے،سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس 83 فیصد استعمال کے ساتھ سب سے مقبول ایپس ہیں اسی طرح 52 فیصد کے ساتھ میسیجنگ ایپ دوسرے اور 51 فیصد کے ساتھ نیوز ایپس تیسرے نمبر پرہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *