آسٹریلیا کو ہرانے کا اچھا موقع ہے،رمیز راجا

آسٹریلیا کو ہرانے کا اچھا موقع ہے،رمیز راجا

اسلام آباد:سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی بلے باز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو آسٹریلیا کو ہرانے کے لیے اس سے اچھا موقع نہیں مل سکتا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق رمیز راجا کاکہنا تھا کہ بلے بازوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سے دو اچھی پارٹنر شپ قائم کرنی چاہئیں اور اگر ایسا ہو گیا تو قومی ٹیم آسانی سے میچ جیت سکتی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستانی باﺅلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے تاہم آخری اوورز میں جب میتھیو ویڈ نے مارنا شروع کیا تو فیلڈرز گھبرا گئے اور سکور کافی زیادہ ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ پنڈت اور پاکستانی شائقین کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کو ہرانے کیلئے یہ ہدف کافی ہے تاہم میرے خیال میں پاکستانی بلے بازوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور اگر ایک یا دو اچھی پارٹنر شپ قائم ہو گئیں تو پاکستان آسانی سے میچ جیت جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلین کھلاڑی فیلڈنگ کے ذریعے پاکستان پر پریشر بڑھانے کی کوشش کریں گے اور قومی بلے بازوں کو صرف گھبراہٹ سے بچنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں کینگروز نے شاہینوں کو 269 رنز کا ہدف دیا ہے جب کہ جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *