اپنی ہی فوج کے پول کھولنے والے بھارتی سپاہی کو سزا سنا دی گئی،بھارت میں احتجاج

اپنی ہی فوج کے پول کھولنے والے بھارتی سپاہی کو سزا سنا دی گئی،بھارت میں احتجاج

ممبئی:بھارت میں بارڈر سکیورٹی فورسز کے ایک جوان کی جانب سے خوراک کے معیار کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو نے نہ صرف تہلکہ مچا دیا ہے کہ بلکہ بھارتی حکومت کی کارکردگیوں کا پول بھی کھول دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق بھارتی سیکیورٹی ادارے بی ایس ایف کے تیج بہادر یادو نامی نوجوان کی جانب سے غیر معیاری خوراک کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الزام اسی پر ڈال دیا۔

بارڈر سیکیورٹی فورس کے حکام کا کہنا ہے کہ تیج بہادر نشے کی حالت میں تھا اور اس کا ماضی مشکل رہا ہے۔

بی ایس ایف حکام کی ہٹ دھرمی پر سوال اٹھاتے ہوئے بھارتی صحافی ہریندر بویجا نے اپنی ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ ‘اگر بی ایس ایف کے جوان کا ڈسپلین خراب تھا اور وہ مدہوش تھا تو اس کے خلاف اس وقت ایکشن کیوں نہیں لیا گیا۔ اب کیوں،جبکہ اس نے ویڈیو پوسٹ کی۔

یاد رہے سپاہی تیج بہادر یادو نے اپنے ویڈیو کلپ میں سینیئر فوجی حکام پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

ٹویٹر پر ‘ہیش ٹیگ بی ایس ایف سولجرز فیسِنگ فوڈ کرائسِس’ کے عنوان سے اس پر نہ صرف انڈیا بلکہ پاکستان سے بھی بہت سی ٹویٹس ہو رہی ہیں۔

تیج بہادر یادو کی ویڈیو کے بعد بی ایس ایف کو اپنے دفاع میں بیان دینا پڑا۔

اپنے پیغام میں تیج بہادر نے الزام لگایا تھا کہ جوانوں کے لیے سامان کی کمی نہیں ہے لیکن ان کے حصے کا راشن فوجی افسر بازار میں فروخت کر رہے ہیں اور انھیں مناسب کھانا تک نہیں ملتا ہے۔

سوشل میڈیا ایکٹویسٹ روہت کمار گپتا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘یہ ایک شرمناک واقعہ ہے۔ سچ بولنے پر انھیں سزا نہیں ملنی چاہیے۔آئیں ان کی حمایت کریں۔’

اس خبر اور اس پر ظاہر کیے جانے والے ردعمل کو بڑے ذرائع ابلاغ نے بھی آج اپنا موضوع بنایا ہے۔

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار تیج بہادر کو سوشل میڈیا پر اپنی ہی فوج کی پول کھولنے پر ایل اوسی ہٹا کر پلمبر کی ڈیوٹی پر لگادیا گیا تھا جس پر اس کی اہلیہ بھی احتجاجاً میدان میں آگئی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *