پی ٹی آئی وکیل نعیم بخاری کی صحافیوں سے دلچسپ گفتگو،جانیے کیا کہہ گئے

پی ٹی آئی وکیل نعیم بخاری کی صحافیوں سے دلچسپ گفتگو،جانیے کیا کہہ گئے

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے  بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی وکیل نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ کیا کبھی وکیل بھی کیس ہارا ہے؟

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے حسب معمول خوشگوار موڈ میں قہقہوں سے بھر پور گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ فیصلے کا تعلق وکیل سے نہیں موکل سے ہوتا ہے۔

گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ بخاری صاحب آج کچھ تنگ نظر آئے جس پر پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ تنگ نہیں ہوں،بس تھکا ہوا ہوں۔

پاناما کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ کسی بھی کیس میں وکیل نہیں ہارتا،ہار یا جیت موکل کی ہوتی ہے،جس پر سب قہقہہ لگا کر ہنس پڑے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *