آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کا ذمہ دار کون،مکی آرتھر کی رپورٹ نے حقیقت کھول دی

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کا ذمہ دار کون،مکی آرتھر کی رپورٹ نے حقیقت کھول دی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان بٹ اچھا پرفارم کر رہے ہیں،سلیکشن کمیٹی کو ان کے متعلق گرین سگنل دے دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ انہیں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی رپورٹ مل گئی ہے اور اس کے مطابق ٹیسٹ سیریز میں شکست کے ذمہ دار بیٹسمین سے زیادہ بالر ہیں۔

قومی ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے بعد نوجوان کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی سیکیورٹی ٹیم نے دورہ پاکستان کی منظوری نہیں دی تاہم ہم پلئیرز ایسوسی ایشن سے بات کریں گے۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف کورٹ یا آئی سی سی کمیٹی میں جا سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *