پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاناما پیپرز کو بھول جائیں،مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاناما پیپرز کو بھول جائیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد:مسلم لیگ نون کی رہنما اور وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی نے موقف دیا کہ ایک منٹ کے لیے پاناما پیپرز کو بھول جائیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سپریم کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نواز شریف کی شہرت کو نقصان پہنچانے کا جواب دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ صرف وزیر اعظم کی تقریر پر بات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ سناتی ہے لیکن آپ عدالت کے باہر عدالت لگانے کے عادی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کہتی ہے کہ پاناما لیکس کو بھول جائیں لیکن ہم پاناما کو نہیں بھولیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب آپ پتلی گلی سے بھاگنا چاہتے ہیں لیکن ہم آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

یاد رہے سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کل بدھ تک ملتوی کر دی گئی ہے جب کہ پی ٹی آئی وکیل کل بھی دلائل جاری رکھیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *