تشدد کا شکار بننے والی کم سن ملازمہ طیبہ کی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

تشدد کا شکار بننے والی کم سن ملازمہ طیبہ کی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد:ایڈیشنل سیشن جج کے گھر مبینہ تشدد کا شکار بننے والی کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں بچی کے جسم پر موجود زخموں کے نشانات کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق پمز اسپتال کی 4 رکنی ٹیم کی جانب سے جاری کی گئی طیبہ کی مڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بچی کے جسم پر زخموں کے نشانات جھلسنے سمیت مختلف نوعیت کے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طیبہ کے بازؤں ٹانگوں کمر اور آنکھوں کے گرد زخموں کے نشانات ہیں جب کہ بچی کا ذہنی توازن بالکل درست ہے البتہ وہ دباؤ کا شکا ر ہے۔

پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ نے ایم ایل سی کی رپورٹ کی بھی توتثیق کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طیبہ کی کنپٹی کے بائیں جانب ایک مربع سینٹی میٹر زخم کا نشان ہے۔

یاد رہے بعد گزشتہ روز پمز اسپتال میں تشدد کا نشانہ بننے والی کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ کا طبی معائنہ کیا گیا تھا۔ معائنہ پمز اسپتال کی چار رکنی میڈیکل ٹیم نے کیا جس میں ماہر نفسیات بھی شامل تھیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *