“سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی وکیل کا بیان،عمران خان سر پکڑ کر بیٹھ گئے”

“سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی وکیل کا بیان،عمران خان سر پکڑ کر بیٹھ گئے”

اسلام آباد:نون لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  تحریک انصاف کے وکیل مسلسل قلابازی کھا رہے ہیں۔

پاکستان  ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج تحریک انصاف کے وکیل نے کہہ دیا کہ میں تو صرف اسٹپنی ہوں اصل وکیل تو حامد خان تھے جس پر عمران خان نے سر پکڑ لیا۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ میں عدالت میں ان کے ساتھ پیچھے بیٹھا تھا جب  پی ٹی آئی وکیل کی بات پر عمران خان سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام نے پی ٹی آئی کومسترد کیا اور وزیر اعظم کو اختیارات دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے سپریم کورٹ کےسامنےدھرنادیا، اب اسی سے انصاف مانگ رہےہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے نون لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سےبڑے بڑے پروجیکٹ رک گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری باری آئےگی تو تمام حقائق سامنے لائیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *