نون لیگ نیا وزیر اعظم ڈھونڈ لے،پی ٹی آئی رہنما

نون لیگ نیا وزیر اعظم ڈھونڈ لے،پی ٹی آئی رہنما

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحمان ملک کی رپورٹ میں ایک ایک پائی کا حساب ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سپرریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کے تین تین جعلی اکاؤنٹ ہیں پہلے پیسہ باہر بھیجا گیا پھر واپس لایا گیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس بنا کر پیسہ واپس لایا گیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ حسین نواز 1999 میں طالب علم تھے تو 2001 میں ارب پتی کیسے بن گئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ثبوت سب مہیا کر دیے ہیں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کو چاہیے کہ اپنے لیے نیا وزیر اعظم ڈھونڈ لے لیکن اس کےنام کے ساتھ شریف نہ لگا ہو۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *