پاناما لیکس کی سماعت ،نعیم بخاری عدالتی ریمارکس کے بعد دلائل جاری رکھیں گے؟

پاناما لیکس کی سماعت ،نعیم بخاری عدالتی ریمارکس کے بعد دلائل جاری رکھیں گے؟

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کچھ دیر میں شروع کی جائے گی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں آج منگل کو پاناما لیکس کی پانچویں اور مجموعی طورپر 15ویں سماعت ہوگی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وکیل کے دلائل آج مکمل ہو سکتے ہیں جس کے بعد شیخ رشید اور جماعت اسلامی کے وکلا دلائل دیں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز بھی سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی وکیل نعیم بخاری کے دلائل سنے گئے تھے جب کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نعیم بخاری کی تعریف کی اور کہا کہ آپ بہترین معاونت کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ہم مطمئین نہیں ہوتے تب تک آپ کو جانے بھی نہیں دیں گے۔

گزشتہ روز عدالت نے پی ٹی آئی وکیل نعیم بخاری کے دلائل پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ بخاری صاحب آپ سے 15 سوالات پوچھے گئے آپ نے کسی کا بھی ٹھیک سے جواب نہیں دیا۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ عدالت کے ان ریمارکس کے بعد آج دیکھنا یہ ہے کہ نعیم بخاری آج اپنے دلائل جاری رکھتے ہیں یا دیگر فریقین کو موقع دیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *