قوم کو پاناما لیکس سے متعلق سچ بتا دیا جائے،نعیم الحق

قوم کو پاناما لیکس سے متعلق سچ بتا دیا جائے،نعیم الحق

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اب چاہتے ہیں کہ قوم کو پانامہ لیکس کیس سے متعلق سچ بتا دینا چاہیے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے  خود اپنی تقریر میں تمام ریکارڈ موجود ہونے کا کہا تھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کوعدالت طلب کرنے کا فیصلہ ججز کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا اب اس عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنےحلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دو سے تین دن میں شہبازشریف کے خلاف ریفرنس دائرکریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے خلاف دو سے تین دن میں سپریم کورٹ میں ریفرنس دائرکریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کالا دھن والوں کومراعات دینےکے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس داخل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی شوگرملوں سے متعلق قانون سازی پرریفرنس دائرکررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم کا حلفیہ بیان بھی عدالت میں جمع کرایا جائے۔

یاد رہے سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی سماعت کل تک لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *