ایڈز اب لاعلاج نہیں رہا،انکشاف

ایڈز اب لاعلاج نہیں رہا،انکشاف

بوسٹن: ایچ آئی وی اور ایڈز ایک لاعلاج مرض ہے،اس کا سب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ یہ ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہوتی ہے،اسی وجہ سے اس بیماری کا شکار لوگوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

ایچ ائی وی اور ایڈز کے متعلق ایک نہایت اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس سے اس بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکے گا۔

ماچس کی تیلی کے برابر ایک ایمپلیمنٹ جسے پری ایکسپویر پروفیلیکس(پی آر اے پی)کہا جاتا ہے،مریض کی جلد کے نیچے لگایا جائےگا اور یہ ایک سال تک کام کرسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس طریقہ علاج جس میں ڈرگ ڈیلوری سسٹم جسے میڈیکی کہا جاتا ہے ایک گیم چینجر ہو سکتا ہے۔

بوسٹن کے سائنسدانوں کے مطابق یہ طریقہ علاج 90 فیصد تک کارگر ہے جس سے ایڈز اور ایچ ائی وی انفیکشن کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما اور ارب پتی بل گیٹس اس حوالے سے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،انہوں نے اس سلسلے میں 114 $ ملین امداد کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ کئی بڑے اداروں نے اس بیماری کے خاتمے کے لئے اپنی امداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *