عدالت میں پی ٹی آئی وکیل کوکسی سوال کا جواب نہیں آتا تھا،دانیال عزیز

عدالت میں پی ٹی آئی وکیل کوکسی  سوال کا جواب نہیں آتا تھا،دانیال عزیز

مسلم لیگ نون کے رہنما دانیال عزیز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو صرف الزامات لگانے سے کچھ نہیں ملے گا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سپوریم کوٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ نعیم بخاری سے جو سوال پوچھا جائے وہ انہیں نہیں آتا۔

ان کا کہنا تھا کہ نعیم بخاری کی عدالت میں ایسی حالت تھی جیسے مچھلی پانی سے باہر آگئی ہو۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلا کو موقع ملے گا تو ہر سوال کا جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اوچھے ہتھکنڈوں سے کچھ نہیں ملے گا۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان منتخب حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور آج عدالت میں مریم نواز سے متعلق دلائل میں نعیم بخاری حواس باختہ ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے حکومت کے بارے میں گندی زبان استعمال کر کے ان پر دباؤ لانا چاہتے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے نون لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو بڑی عدالت اور امپائر مانتے ہیں۔ اور ہمیں یقین ہے کہ فیصلہ اسی عدالت میں ہو گا۔

عائزہ حمید کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے الزام خان تھے اب بہتان خان بن گئے ہیں اور وہ مریم نواز سے خوفزدہ ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *