قانون کے فیصلوں کی عوام ہی تصدیق کرتی ہے،آج عوام کے پاس مقدمہ لائے ہیں،شاہ محمود قریشی

قانون کے فیصلوں کی عوام ہی تصدیق کرتی ہے،آج عوام کے پاس مقدمہ لائے ہیں،شاہ محمود قریشی

بہاولپور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب یہ لوگ پھنستے ہیں توکوئی نہ کوئی شہزادہ سامنے آجاتا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق بہاولپور کے ہاکی اسٹیڈیم میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالت میں تمام ثبوت جمع کروا دیے ہیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج ہم نے بہاولپور میں عوام کی کچہری لگائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہاولپور نے تاریخ رقم کی ہے۔

اپنے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  قانونی فیصلےکچھ بھی ہو،عوام کی تصدیقی مہرنہیں ہوتووہ فیصلے قبول نہیں ہوتے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قانون نے ذوالفقارعلی بھٹوکوپھانسی دیدی،مگرعوام نے بھٹوکوبری کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں لے کرآئی ہے۔ آج پی ٹی آئی اپنا مقدمہ عوام کی کچہری میں لائی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا کرپٹ حکام کے تابع پاکستان ترقی کر سکتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے بہاولپور آئے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *