قیامت سے بچاو کے لئے بنکر تیار

قیامت سے بچاو کے لئے بنکر تیار

نارتھ ڈکوٹا: نارتھ ڈکوٹا کے بلڈرز کی جانب سے قیامت والے دن پھیلنے والی تباہی سے بچاو کے لئے بنکر تیار کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نارتھ ڈکوٹا جہاں سابق آرمی بم اسٹورج کئے جاتے تھے کے قریب قیامت کی تباہی سے بچنے کے لئے بنکرز بنائے گئے ہیں جو 50000 ٹن وزنی بم سے بچاو کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان بنکرز کی قیمت 25000$ سے لیکر 20000$ تک ہے،اس میں اسکول،چرچ اورباغ بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

دھومز ڈے نامی فرم کے مطابق جو لوگ قیامت کی تباہ کاریوں سے خوفزدہ ہیں یہ ان کے لئے بنائے گئے ہیں،ان میں 12 ماہ تک باہر نکلے بغیر رہا جا سکتا ہے۔

یہ بنکر 99 سال کے لئے لیز پر لینا ہوں گے اور فلٹریشن،پلمرنگ اور الیکٹریکل کا نظام خود انجام دینا ہوگا البتہ ایک اچھی بات یہ ہے کہ ایک بنکر میں رہنے کے لئے کوئی تعداد مقرر نہیں کی گئی ہے جتنے لوگ چاہیں مل کر رہ سکتے ہیں۔

فرم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیامت آنے میں کوئی شبہ نہیں ہے اس لئے اس کی پہلے سے تیاری کرنا بہتر ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *