آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ٹیسٹ پلئیرز ریکنکنگ جاری کر دی گئی ہے اور حال ہی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ  واش کا سامنا کرنے والی قومی ٹیم کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ  اظہر علی اور یونس خان ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق  اظہرعلی چھٹی اور یونس خان 7ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

ٹاپ ٹین بالنگ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی بالر شامل نہیں تاہم فاسٹ بالر وہاب ریاض پہلی مرتبہ ٹاپ ٹونٹی میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

 آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ میں آسٹریلین کپتان اسٹیو سمتھ پہلے  نمبر پر بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی دوسرے اور انگلش بلے باز جو روٹ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *