ترک صدر اردوان پرسن آف دی ائیر قرار

ترک صدر اردوان پرسن آف دی ائیر قرار

انقرہ:غیر ملکی ویب سائٹ الجزیرہ کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو سال 2016 کے لیے پرسن آف دی ائیر منتخب کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر الجزیرہ کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں سال 2016 کی سب سے معروف شخصیت کے بارے میں پوچھا گیا جس پر 40 فیصد لوگوں نے ترک صدر رجب طیپ اردوان کے حق میں ووٹ دیے۔

سروے کے بعد ترک صدر کو سال 2016 کے لیے پرسن آف دی ائیر کا حقدار ٹھہرایا گیا۔

ووٹس کے مطابق دوسرے نمبر پر حلب پر بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے  والے شامی بچے عمران رہے جن کی خون سے بھری گرد آلود چہرے والی تصویر نے ساری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔

عمران 34 فیصد ووٹ لے کر سال 2016 کی دوسری مقبول شخصیت قرار پائے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *