عمران کی طرح بیٹیوں کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کرتے،طلال چوہدری

عمران کی طرح بیٹیوں کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کرتے،طلال چوہدری

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے باہر نون لیگی رہنماؤں کی میڈیا سے بات چیت کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پتا چل چکاہےکہ انھوں نے صرف الزام لگایا تھا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق پاناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن میں پٹیشن ہے کہ مریم نواز صفدرعباس کی زیرکفالت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کنفیوژن پر سیاست کی جاسکتی ہے، کیس نہیں جیتا جا سکتا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تینوں درخواستیں بے بنیاد ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان سڑک کے پار ایک جھوٹ بولتے ہیں اور دوسری طرف دوسرا جھوٹ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مریم نواز سے خوفزدہ ہیں۔ جس نام کے ساتھ نواز لگا ہو عمران خان اس سے خوفزدہ ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہہ اپنی بیٹیوں کے سروں پر ہاتھ رکھتے ہیں اور انہیں تحفے تحائف بھی دیتے ہیں۔ ہم ان کی طرح بیٹیوں کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ الزام وہ لگا رہاہے جس کا والد کرپشن کی وجہ سے نوکری سے نکالا گیا اور الزام اس پرلگ رہاہےجواسٹیل کا سب سے بڑا بزنس مین تھا۔

یاد رہے نون لیگ کے رہنما سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کر رہے تھے جب کہ پاناما کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *