سیاست کا دوسرا رخ!اسدعمر،محمدزبیرآمنے سامنے

سیاست کا دوسرا رخ!اسدعمر،محمدزبیرآمنے سامنے

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیدا وار کے اجلاس میں ن لیگ کے رہنما محمد زبیر کی اپنے سگے بھائی اور تحریک انصا ف کے رہنما اسد عمر سے تلخ کلامی ہو گئی دونوں رہنماﺅں کے درمیان پاکستان اسٹیل ملز کے معاملے پر شدید تکرار ہوئی۔

پاکستان ٹرائب کو نجی نیوز چینل جیو نیوز سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگی رہنما محمد زبیر نے پاکستان اسٹیل ملز پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کبھی بھی اسٹیل ملز کو چلانے پر زور نہیں دیا اور ہمیشہ اس کی نجکاری کی بات کی ہے۔

جس پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے محمد زبیر کی بریفنگ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہے اس پر محمد زبیر نے کچھ بولنا چاہا لیکن اسد عمرنے ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ چپ رہیں،آپ کو نہیں پتہ آپ مجھ سے پوچھ کر بات کر سکتے ہیں۔

اس کے باوجود محمد زبیر نے اسد عمر سے کہا کہ آ پ غلط بات کر رہے ہیں۔

اس موقع پر اجلاس میں موجود دیگر شرکا نے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا تو معاملہ سلجھ گیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *