اسکولوں میں اب 9پیریڈ ہوا کریں گے

اسکولوں میں اب 9پیریڈ ہوا کریں گے

لاہور:محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام نجی وسرکاری اسکولوں کے نصاب میں ٹریفک قوانین سے متعلق مضمون شامل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوءے اس مضمون کو پڑھانے کے لئے زیرو پیریڈ شروع کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

پاکستان ٹراءب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام نجی وسرکاری اسکولوں کے نصاب میں ٹریفک قوانین سے متعلق مضمون شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے تمام اسکولوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی گءی ہیں کہ بچوں کو ٹریفک قوانین سے روشناس کروانے کے لئے ٹریفک قوانین کا مضون نصاب میں شامل کرکے انہیں پڑھایاجائے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسکولوں کے اساتذہ کی تربیت کے لئے اسمبلی کے اوقات میں زیروپیریڈ لگائے جائیں گے جس کے بعد اساتذہ اپنے طلباء کو ٹریفک قوانین پڑھائیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *