“سرجیکل سٹرائیکس ضروری پیغام تھا”جنرل بپن

“سرجیکل سٹرائیکس ضروری پیغام تھا”جنرل بپن

نئی دہلی:جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان کو مزید سرجیکل سٹرائیکس کی دھمکی دیتے ہوئے  کنٹرول لائن پر کئے گئے نام نہاد سرجیکل سٹرائیکس کو ضروری پیغام قرار دیا ہے۔

پاکستان ٹراءب کو بھارتی ٹی وی کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اپنے انٹرویو میں جنرل بپن راوت نے کہا کہ اگر سرحد پار دہشتگردوں کے اڈے ہوں اور اگر وہ کنٹرول لائن سے ہماری جانب کے حالات مسلسل خراب کررہے ہوں تو ان دہشتگردوں کے خلافکارروائی کرنا ہمارا حق ہے چناچہ پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیکس کرنے کا مقصد اسے ضروری پیغام دینا تھا۔

انڈین جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ اس طرح کی مزید کارروائیاں بھی خارج ازامکان نہیں،سرجیکل سٹرائیک سرحد پار سے آنے والے دہشتگردوں سے نمٹنے کے طریقوں میں شامل ایک طریقہ ہے ہم ایسے دوسرے طریقوں پر بھی کام کررہے ہین جن میں فوجی طریقے اور غیر فوجی طریقے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیکس کیلئے بہت منصوبہ بندی اور تیاری کی گئی تھی جنہیں پوشیدہ رکھا گیا،کامیاب منصوبہ بندی میں نہ صرف حکمت عملی کو خفیہ رکھنا ہوتا ہے بلکہ فوجیوں کا تحفظ بھی یقینی بنانا ضروری ہوتا ہے۔

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی جنرل کے مطابق کامیاب سرجیکل سٹرائیکس کا سہرا میرے پیشرو اور فوجی جوانوں کے سر ہے جنہوں نے اس آپریشن کیلئے صحیح منصوبہ بندی کی ان حملوں کو صحیح وقت پر مانیٹر کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارت نے سرحد پار دراندازی کی جس پر پردہ ڈالتے ہوے اس کاررواءی کو سرجیکل سٹرائیکس کا نام دے دیا گیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *