تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی،3 ملزم گرفتار

تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی،3 ملزم گرفتار

لاہور: پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں کی جانے والی کارروائی میں پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ لاہور کے مطابق مقامی پولیس نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے ملزمان کی شناخت بھی جاری کی ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے تینوں افراد کے نام عظیم،معید بٹ اور حسن ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں 60 لاکھ لوگ منشیات کی لت کا شکار ہیں جب کہ سالانہ 2 لاکھ 55 ہزار افراد منشیات استعمال کرنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

پاکستان ٹرائب کی ہی ایک الگ رپورٹ کے مطابق ملک میں منشیات استعمال کرنے والوں کی اکثریت 24 سال سے کم عمر کے بچوں اور بچیوں پر مشتمل ہے جن میں بڑی تعداد متمول گھرانوں کے بچوں کی ہے۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتا رکئے گئے تینوں ملزمان تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی سے متعلق ہیں۔

منشیات کی فراہمی اور اس پر نظر رکھنے والے پاکستانی اداروں کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں سالانہ 44 ٹن منشیات استعمال ہوتی ہے۔ یہ مقدار امریکا اور روپ میں سالانہ بنیادوں پر استعمال کی جانے والی منشیات سے تین گنا زیادہ ہے۔

پاکستان 2011 کے بعد سے ان ممالک میں شامل ہے جہاں پوست کاشت نہیں ہوتی لیکن پڑوسی ملک افغانستان میں پوست کی پیداوار کا تقریبا 80 فیصد پاکستان لایا جاتا ہے جسے انسداد منشیات فورس کے کمزور ڈھانچے،محدود وسائل اور بوسیدہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے روکنے میں کامیابی نہیں ہو پاتی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *