مشیر اطلاعات سندھ نے پاناما معاملے پر حکومت کو جھکانے کا آسان طریقہ بتا دیا

مشیر اطلاعات سندھ نے پاناما معاملے پر حکومت کو جھکانے کا آسان طریقہ بتا دیا

کراچی:مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کراچی میں میڈیا سے بات  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری اپوزیشن مل کر کوشش  کرے گی تو حکومت جھک جائے گی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق کراچی میں بلاول ہاؤس کے باہر  میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ نے  کہا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ حکومت پاناما کےمعاملے کو طول دینا چاہتی ہے۔

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ دس پندرہ لوگوں سے تحریک شروع ہوتی ہے اورپھر قافلہ بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن پاناما کیس میں سیاسی قوتوں پر بھروسہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاناما کا معاملہ حل کرنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون ساز کہتے ہیں کہ پاناما کے لیے قانون سازی کرنی پڑے گی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *