وزیر اعلیٰ پنجاب نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا عہد کر لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا عہد کر لیا

بلوکی:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بلوکی پاور پلانٹ کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوارکےمتعدد منصوبے تکمیل کےمراحل میں ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوکی پاور پلانٹ کی لاگت گڈو پاور پلانٹ کےمقابلے میں تقریباً آدھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں تقریباً40 ارب روپے بچائے گئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 112 ارب روپے کی بچت پاکستان کے خزانے کیلیے بہت بڑی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھکھی اور بلوکی پاور پلانٹ 21 مہینوں میں مکمل کرلیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال اگست میں 750 میگا واٹ بجلی قومی گریڈ اسٹیشن میں شامل ہو جائے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس سال کے اختتام پر دہائیوں سے جاری لوڈ شیڈنگ کے عذاب کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *