شاہد آفریدی سیاست میں آنے کو پر تولنے لگے،کپتان کے ویڈیو پیغام نے بحث چھیڑ دی

شاہد آفریدی سیاست میں آنے کو پر تولنے لگے،کپتان کے ویڈیو پیغام نے بحث چھیڑ دی

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹی ٹونٹی کا شہزادہ کہلائے جانے والے شاہد خان آفریدی اپنی جارحانہ بیٹنگ اور مزاج کی وجہ سے ہمیشہ ہی خبروں کا حصہ رہے ہیں لیکن ان کے نئے ویڈیو پیغام سے مداحوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق سوشل میڈیا پر مداحوں کے نام اپنے ویڈیو پیغام کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ سابق کپتان سیاست میں آنے کو پر تول رہے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پچھلے 25 سے 30 سال سے مشکلات میں گھرا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں لیکن اب قربانیوں کا نہیں کامیابیوں اور ترقیوں کا وقت ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ 2016 میں امن اورقومی سلامتی کے حوالے سے بہت بہتری آئی اور گزشتہ سال قیام امن کیلیے وزیراعظم،جنرل راحیل شریف مبارکباد کے مستحق ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سمجھدارہیں وہ دوست اوردشمن میں تمیز کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن ہمیں غلط پیغامات دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اورکامیابی غریب عوام کواوپرلانے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار غریبوں پرزیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے اور ہم سب کی ذمے داری ہے کہ یتیموں اورغریب افراد کا خیال رکھیں۔

سی پیک پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سی پیک کا منصوبہ ابھی پودا ہے،اس سے بڑی امیدیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے بے روزگاری ختم ہوگی توجرائم بھی ختم ہوں گے۔ انہوں نے کہ جرائم بے روزگاری سے جنم لیتے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں مختلف سیاسی موضوعات پر بات کر کے سابق کپتان نے سیاسی اکھاڑے میں قدم رکھنے کا عندیہ تو دے دیا ہے لیکن وہ واقعی سیاسی میدان میں آنا چاہتے ہیں اس کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *