کینسر کامرض،ہری مرچوں کے آگے بے بس

کینسر کامرض،ہری مرچوں کے آگے بے بس

برلن: کھانے کے ساتھ ہری مرچیں بہت سے لوگوں کو پسند ہوتی ہیں،ان کی خوشبو بھی پیاری ہوتی ہے جو بھوک بڑھاتی ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق مرچیں کینسر کے مرض کو بڑھنے سے روکتی ہیں اور کینسر سیلز کو ختم کرتی ہیں۔

روہر یونیورسٹی جرمنی کی ایک تحقیق کے مطابق مرچوں میں کیپسکین کی خاصی مقدار ہوتی ہے جو بڑی آنت،لبلبے اور ہڈیوں کے کینسر میں مفید ہے۔

مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اسی صورت میں کارگر ہوتی ہیں جب انہیں ایک گولی کی شکل میں استعمال کیا جائے۔

ڈاکٹر لیا ویبر کا کہنا ہے کہ کیپسکن بڑی آنت،لبلبے اور ہڈیوں کے کینسر میں مفید ہے،یہ کینسر سیلز کو مارتا ہے جبکہ صحت مند سلیز کی افزائش کرتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرچہ ان کا استعمال ویسے بھی فائدے مند ہے مگر ان بیماریوں میں بہتر کارکردگی کے لئے انہیں ٹیبلٹ کی صورت میں لینا زیادہ فائدہ دیتا ہے کیونکہ گولیوں میںکیپسکن کے ساتھ دیگر ضروری اجزا بھی شامل ہوتے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *