مذہبی تنظیم کی جانب سے کفر کا فتویٰ،عمران خان نے معافی مانگ لی

مذہبی تنظیم کی جانب سے کفر کا فتویٰ،عمران خان نے معافی مانگ لی

اسلام آباد:ایک مذہبی تنظیم جانب سے عمران خان کی گزشتہ پریس کانفرنس کے دوران ایک جملے پر معافی مانگنے اور نہ ماننے کی صورت میں کفر کا فتویٰ لگانے کے اعلان کے بعد کپتان نے اسے غلطی قرار دے دیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نبی ﷺ آخری پیغمبراور اللہ کے حبیب ہیں،کوئی کلمہ گوشخص کبھی ان کی شان میں کسی قسم کی گستاخی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں واضح کرتاہوں کہ غلطی ہوئی اور آگے سے ایسی کبھی بات نہیں ہوگی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پریس کانفرنس میں غلطی کی معافی چاہتا ہوں۔

یاد رہے مذہبی تنظیم کے رہنما کی جانب سے کپتان کو جاری کیے گئے خط میں لکھا گیا تھا کہ  آپ نے اپنی تقریر میں کہاہے کہ جب وحی بند ہوئی تو نبی کریم ﷺ نے اپنے آپ کو پاگل سمجھا (العیاذ باللہ من ذالک) خان صاحب ! کفارو مشرکین نے حضرت محمد ﷺ کو مجنون (پاگل) کہا تو اللہ تعالی نے فرمایا (سورة قلم)  آپ اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں ہیں۔

خط میں عمران خان کی غلطی کی نشاندہی کے ساتھ ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور نہ مانگنے کی صورت میں کفر کا فتویٰ لگانے کا اعلان کیا تھا۔ کپتان نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران معافی مانگ لی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *