ایک مسئلہ،سائنسدان دو صدیوں سے پریشان

ایک مسئلہ،سائنسدان دو صدیوں سے پریشان

نیویارک: جب بھی کوئی سنجیدہ نوعیت کی بات ہورہی ہوتی ہے تو جمائیاں آنا شروع ہو جاتی ہیں،اسی لئے ایک پروفیسر پوری کلاس کو جمائیاں لینے پر مجبور کر دیتا ہے۔

جمائیاں کیوں آتی ہیں؟اس بات نے سائنسدانوں کو دو صدیوں سے پریشان کر رکھا ہے۔

اس حوالے سے بہت سی تھیوریاں پیش کی جاتی ہیں مگر سب کی سب محض اندازوں پر مبنی ہیں۔

پروفیسر رابرٹ پروون کا کہنا ہے کہ میں اپنے لیکچرز کے دوران اپنی جمائیوں پر قابو پانے کی بہت کوشش کرتا ہوں مگر کامیاب نہیں ہوتا اور میں سمجھتا ہوں کہ جب آپ کے لیکچرز سے ساری کلاس جمائیاں لینے لگے تو یہ ایک کامیاب لیکچر کی نشانی ہے۔

پروفیسر رابرٹ کے مطابق جمائیاں عموما اسٹریس کو کم کرنے کے لئے آتی ہیں اسی لئے یہ کلاس میں اور کھیل کے شروع میں آتی ہیں جیسے ایتھلیٹ وغیرہ دوڑ شروع ہونے سے پہلے بہت جمائیاں لیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں شرط لگا سکتا ہوں کہ جیسے ہی آپ پڑھنے کے لئے بیٹھیں گے جمائیاں آنا شروع ہو جائیں گی،لیکن اس کے لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے آپ بس اتنا سمجھ لیں کہ یہ زندگی کا ایک بہت بڑا اسرار ہے جس سے پردہ نہیں اٹھایا جاسکتا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *