سڈنی ٹیسٹ کا پہلا روز،سابق کپتان مایوس ہو گئے

سڈنی ٹیسٹ کا پہلا روز،سابق کپتان مایوس ہو گئے

اسلام آباد:پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستانی بولرز کی بولنگ سمجھ سے باہر ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق قومی ٹیم کی کارکردگی پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ رنز کیسے رکیں گے جب فیلڈ صحیح سیٹ نہیں ہوگی۔

دوسری جانب سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بولرز کی پرفارمنس سے مایوسی ہوئی،اتنے تجربے کار کھلاڑی کے ہونے کےباوجود ٹیم کی یہ کارکردگی مایوس کن ہے۔

یاد رہے دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز بنا لیے ہیں۔

آسٹریلیا کو گرین کیپس پر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *