عمران خان کا ڈوپ ٹیسٹ کروانے کو کیوں کہا؟جاوید ہاشمی نے حقیقت بتا دی

عمران خان کا ڈوپ ٹیسٹ کروانے کو کیوں کہا؟جاوید ہاشمی نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کےسابق صدر جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ڈوپ ٹیسٹ کروانے کا یہ مطلب نہیں کہ عمران خان منشیات استعمال کرتے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نےاپنا اور عمران خان کا ڈوپ ٹیسٹ کروانے کی بات اس لیے کی تھی کہ عوام کو پتا چلے کہ طاقتور کون ہے۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ڈوپ ٹیسٹ سے میری مراد طاقت کے لیے کیا جانے والا ٹیسٹ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں منشیات یا نشے کی تو کوئی بات ہی نہیں ہوتی۔

گفتگو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ عمران خان کے ساتھ بہت عرصہ رہے ہیں کیا آپ نے کبھی انہیں منشیات یا نشے کا استعمال کرتے دیکھا ہے جس پر جاوید ہاشمی نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا۔

یاد رہے چند روز قبل جاوید ہاشمی نے پی ٹی آئی چئیرمین کےدھرنے کے دنوں ایک جج سے ڈیل کیے جانے کا انکشاف کیا تھا جس ہر عمران خان نے ان کو ذہنی مریض قرار دے دیا تھا۔ کپتان کی بات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میرا اور عمران خان کا ڈوپ ٹیسٹ کروایا جائے تو عوام کی جان عمران خان سے چھوٹ جائے گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *