مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا ارادہ بدل دیا،صحافی کے سوال پر کپتان کا دلچسپ جواب

مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا ارادہ بدل دیا،صحافی کے سوال پر کپتان کا دلچسپ جواب

سڈنی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پریس کانفرنس کے دوران ریٹائرمنٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ 2016 میں کیا تھا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے قومی کپتان سے ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال کیا جس پر کپتان مسکرا دیے اورازراہ مذاق کہا کہ وہ فیصلہ 2016 میں کیا تھا یہ 2017 ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میں فی الحال اپنی توجہ سڈنی ٹیسٹ پر رکھنا چاہتا ہوں۔ اگر ریٹائرمنٹ لوں گا تو کھیل پر فوکس نہیں کر پاؤں گا۔

سڈنی ٹیسٹ سے پہلے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ریٹائرمنٹ لینی ہوتی تو یہاں پریس کانفرنس کرنے کیوں بیٹھا ہوتا۔

یاد رہے ٹیسٹ کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگ اور 18 رنز کی شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد خبریں تھی کہ کپتان سڈنی ٹیسٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہو جائیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کو گرین کیپس پر دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *