نون لیگی رہنما خاتون کے ساتھ زیادتی کے جرم میں گرفتار

نون لیگی رہنما خاتون کے ساتھ زیادتی کے جرم میں گرفتار

اسلام آباد: پاکستان کے مرکز سمیت پنجاب اور بلوچستان میں حکمراں جماعت مسلم لیگ نواز کے رہنماء کو خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سہالہ میں متاثرہ خاتون کی جانب سے رپورٹ درج کروائی گئی جس میں نون لیگ کے رہنما چوہدری توصیف احمد پر مبینہ ذیادتی کا الزام لگایا گیا۔

پولیس زرائع کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ چوہدری توقیر نامی شخص نے نوکری کے بہانے بلایا اور نون لیگی رہنماءتوصیف احمد سے ملاقات اور تعارف کروایا۔

 خاتون کا کہنا ہے کہ جب وہ چوہدری توصیف کے گھر پہنچی تو وہاں ملزم کے 3 دیگر ساتھی بھی موجود تھے جو رات بھر شراب نوشی کرتے رہے اور اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ سہالہ میں چوہدری توصیف،چوہدری توقیر،کامران اور اقبال نامی ملزمان کے خلاف دفعہ 34/376 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم چوہدری توقیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بعد ازاں ابتدائی کارروائی کے تحت پولیس نے مدعیہ اور ملزم دونوں کو میڈیکل ٹیسٹ کے لئے اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری طبی مرکز پمز ہسپتال پہنچایا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *