عمران خان اور جاوید ہاشمی کی لفظی جنگ،کپتان کڑی تتنقید کے نشانے پر آگئے

عمران خان اور جاوید ہاشمی کی لفظی جنگ،کپتان کڑی تتنقید کے نشانے پر آگئے

ملتان:سینئیر سیاستدان اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میرا اور عمران خان اور ڈوپ اور دماغی ٹیسٹ ضرور ہونا چاہیے۔

پاکستان ٹرائب کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اگر پاگل خانے کی رپورٹ آگئی تو قوم کی عمران خان سے جان چھوٹ جائے گی۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بھی دماغٰ ٹیسٹ کروانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سب سامنے آگیا تو قوم کو دھچکا لگے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک کورٹ بیٹھنی چاہیے جو میری اور عمران خان کی دماغی حالت چیک کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جھوٹ پلس بول رہا ہوں،اور دھرنا پلس کس نے کہا تھا عمران خان یاد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان کے بیان سے بہت تکلیف ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان فرسٹریٹ ہو گیا تھا شاید اس نے دنیا فتح کر لینی تھی۔ انہوں نے کہا شاہ محمود قریشی نے میرے سامنے بیان دیا کہ پنجاب میں دھاندلی نہیں ہوئی جس پر عمران خان بہت بددل ہوئے۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان 65 کے ہیں اور میں 67 کا ہوں۔ ہم دونوں قوم کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں لوگوں کو پتا چل جائے گا دماغی مریض کون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھ سے وشھا کہ کتنی نشستیں ملیں گی، میں نے کہا کہ40 ملیں گی۔ اس پر عمران خان مایوس ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے تھے کہ ناصر الملک چیف جسٹس بنیں اور حکومت کو تحلیل کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لگتا تھا کہ وہ دنیا فتح کر لیں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے راحیل شریف کو کہا بھی تھا کہ آپ کورٹ مارشل کریں۔ انہوں نے کہا میرا تجزیہ تھا کہ دھرنا کامیاب نہیں ہوگا۔

عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مجھے میڈیا سیل کے ذریعے گالیاں دیتے رہے، اب خود میدان میں آگئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنانے کی تجویز دی تھی میں نے عمران خان کوکہا کہ ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنانے کی بات واپس لیں۔

یاد رہے جاوید ہاشمی کی جانب سے عمران خان پر عدالت کی بغاوت کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ایک جج سے ڈیلنگ کی تھی جس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے عمران خان نے جاوید ہاشمی کا دماغی توازن خراب قرار دے دیا تھا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *