“پنجاب میں انگریزوں کا نظام بحال کر دیا گیا ہے”

“پنجاب میں انگریزوں کا نظام بحال کر دیا گیا ہے”

لاہور:مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اختیارات نہیں چھوڑیں گے۔

پاکستان ٹرائب اسپورٹس ڈیسک کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے سارے اختیارات لےلیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے بعد  تمام اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو دےدیے گئے ہیں اور انگریزوں کا پرانا نظام بحا ل کر دیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سوشل سیکٹر کے کسی شعبے میں پنجاب حکومت کی پرفارمنس نظر نہیں آتی۔

پریس کانفرنس میں چوہدری پرویز الہیٰ کے ہمراہ موجود مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین  کا کہنا تھا کہ پاناما کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اسکے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو آزادی سے اپنا کام کرنے دینا چاہیے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا زرداری اورفضل الرحمان سے ملاقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ق)ملک کی اہم سیاسی جماعت ہے اور مختلف بارز کے عہدیداروں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی تنظیم نو کا عمل شروع کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی میں مدھانی چلانے سے مکھن نہیں نکلے گا۔

چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ 2013 کا الیکشن کیانی اورافتخارچودھری کا تھا،نوازشریف نے کھیرکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ہ برے بندے ثابت ہوئے،جادوکی چھڑی چلائی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *