صحافیوں سے بات کیوں نہیں کرتے؟آرمی چیف نے دلچسپ وجہ بتا دی

صحافیوں سے بات کیوں نہیں کرتے؟آرمی چیف نے دلچسپ وجہ بتا دی

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ صحافیوں سے گفتگو ایک خطرناک عمل ہے میں اس سے بچنا چاہتا ہوں۔

پاکستان ٹرائب کے مطابق ایوان صدر میں چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری کے موقع پر جب میڈیا نے آرمی چیف سے بات کرنی چاہی تو انہوں نے ازراہِ مذاق صحافیوں سے بات چیت کو خطرناک عمل قرار دے دیا۔

چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری کے بعد جنرل باجوہ صحافیوں کے گھیرے میں آگئے جس پر انہوں نے خوشگوار موڈ میں کہا کہ میڈیا بعض اوقات آف دی ریکارڈ گفتگو بھی چھاپ دیتا ہے،اس لیے میں میڈیا سے بچنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ دعا کریں کہ جس کام کی ذمہ داری مجھے ملی ہے اللہ تعالیٰ مجھے اس میں سرخرو کرے۔

ایک سینئر صحافی نے آرمی چیف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ ان مولویوں کو پوچھے جنہوں نے آپ کی تعیناتی پر ایک مخصوص مہم چلائی،جس پر آرمی چیف نے صرف مسکرانے پر اکتفا کیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *