روس کی جانب سے اوباما کی ذات پر حملہ

روس کی جانب سے اوباما کی ذات پر حملہ

واشنگٹن: روس کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سیاہ فام امریکی صدر باراک اوباما کو تضعیق کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

صدر اوباما کی جانب سے روس پر جاسوسی کا الزام لگائے جانے کے بعد روس کے سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ذات پر حملہ کیا اور انہیں ایک بندر سے تشبہ دی ہے۔

تفصیلات مطابق سوشل میڈیا پر صدر اوباما کو ایک بندر سے مشابا تصویر میں کیلا پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ وہ اپنے اوول آفس میں بیٹھے ہیں اور لنچ کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس تصویر کے سوشل میڈیا پر شئیر ہونے کے کچھ ہی دیر بعد روسی صدر پیوٹن نے بھی امریکی صدر پر سخت تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر شئیر کی جانے والی تصاویر میں صدر اوباما اور روسی صدر پیوٹن کو ایک ساتھ دکھایا گیا ہے اور اس کے ساتھ امریکی صدر کے لئے طنزیہ جملے بھی لکھے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا نے 35 روسی ڈپلومیٹس کو امریکا نکال دیا تھا جس کی وجہ سے روسی حکومت اور عوام میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ماسکو ٹائمز کے مطابق وزارت انصاف کی جانب سے اس سوشل میڈیا شئیر کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے اور انہیں نسل پرستی کے اس واقعے پر تشویش ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *