محبت میں ناکامی،ہارٹ اٹیک اسبب بن سکتی ہے

محبت میں ناکامی،ہارٹ اٹیک اسبب بن سکتی ہے

نیویارک: کسی سے بھی حد سے زیادہ لگاؤ عموما تکلیف کا سبب بنتا ہے،اگرچہ اس میں اس کا کوئی قصور نہ بھی ہو۔

مشہور زمانہ ایکٹرس گیری فشر 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں جبکہ ان کی والدہ جو ان سے بے انتہا محبت کرتی تھیں ان کے مرنے کے اگلے ہی دن اٹیک کے باعث اپنی بیٹی سے جاملیں۔

ماہرین کے مطابق کسی سے حد سے زیادہ محبت کے بعد جدائی اچانک موت کا سبب بن سکتی ہے۔

ڈاکٹر ڈیرک کونولی جو کہ برمنگم سٹی ہاسپٹل سے تعلق رکھتے ہیں کا کہنا ہے کہ محبت میں ناکامی یا جدائی سے پہنچنے والے صدمے کی صورت میں بروکن ہارٹ سینڈروم ہو سکتا ہے۔

بروکن ہارٹ سینڈروم کی صورت میں دل کی شریانوں میں خون کی روانی اور آکسیجن کی کمی واقع ہو جاتی ہے جس سے دل اپنا کام کرنا بند کر دیتا ہے۔

صدمے اور ڈپریشن کی صورت میں بڑی تعداد میں ہارمونز جنہیں ایڈریلانین کہا جاتا ہے پیدا ہوتے ہیں جو دل کے خلیات کو جکڑ لیتے ہیں جس کی وجہ ہارٹ اٹیک ہوتا ہے جو موت کا باعث بنتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *